Shop Original Products. 100% Authentic.
Cart 0

BrandsKoper (Z.A)

Keune Sleek & Shine Rebonding Kit

Rs.2,700.00 Rs.3,200.00

ی بانڈنگ سے پہلے

سلیک اینڈ شائن ری بانڈنگ شروع کرنے سے پہلے بالوں کا سٹرینڈ ٹیس (Strand Test) کرکے

اطمینان کرلیں کہ بالوںک ی صحت ری بانڈنگ کے لئے موزوں ہے

01.jpg

ی بانڈنگ

کیو نے ری بانڈنگ انتہائی گھنگھریالے بالوں کیلئے موثر ٹریٹمنٹ ہے۔

کیو نے سلیک اینڈ شائن ری بانڈنگ کٹ میں مندرجہ ذیل مصنوعات موجود ہیں۔

سلیک اینڈ شائن ری بانڈنگ کریم (85 ملی لیٹر) دو عدد

سلیک اینڈ شائن ری بانڈنگ کنڈیشنر (200 ملی لیٹر) ایک عدد

کیو نے فکسنگ بام (85 ملی لیٹر) دو عدد

کیو نے ہیئر بیوٹی کیپسول 10 عدد

نوٹ: اگر سلیک اینڈ شائن کنڈیشنر نہ ہو تو کیئر لائن انٹینسو ہیئر ریپیئر استعمال کیا جا سکتا

ہے

02.jpg

ی بانڈنگ کیلئے تیاری

سب سے پہلے خشک بالوں پر فائٹو پروٹین سپرے (Phyto Protien Spray) لگائیں، اور بالوں کے

چار سیکشن بنالیں دو سیکشن ایک کان سے دوسرے کان تک (Ear to Ear) ہوں اور دوسرے

کی پشست میں (Nape Area) میں بنالیں۔

04.jpg

ری بانڈنگ کا آغاز

یک کیو نے سلیک اینڈ شائن ری بانڈنگ کریم میں دو عدد کیو نے ہیئر بیوٹی کیپسول شامل

کریں اور سر کی جلد سے بالوں کا آدھا سینٹی میٹر (1/2cm) چھوڑ کر گردن کی پشت والے

سیکشن سے لگانا شروع کریں اور بالوں پر احتیاط سے کنگھی کریں۔ بنائے گئے چاروں

سیکشن میں کنگھی یکے باد دیگرے کریں تاکہ کریم تمام بالوں پر برابر لگ جائے۔

احتیاط: پراسینگ کے دوران بالوں کو ڈھانپنا نہیں اور نہ ہی ان کو حرارت پہنچانی ہے

03.jpg

پراسیسنگ ٹائم

ری بانڈنگ کریم کا پراسینگ ٹائم ایک ہی ہوگا۔ مگر یہ ٹائم ہر سیکشن پر کریم لگانے کے بعد

نوٹ کیا جائے گا۔ زیادہ سے زیادہ پراسینگ ٹائم 40 سے 45 منٹ ہے جو بالوں کی ساخت پر

منحصر ہے۔ اگر بال بہت پتلے اور صرف (wavy) ہیں۔ تو پراسینگ ٹائم 20 سے 25 منٹ ہو گا۔ اور

اگر بال نہایت گھنگھریالے یا موٹے ہیں تو پراسینگ ٹائم 40 سے 45 منٹ ہو گا۔ پراسینگ ٹائم

گزرنے کے بعد بالوں کے تمام سیکشن میں یکے باد دیگرے کنگھی کرتے ہوئے بالوں کو سٹریٹ

کریں۔ کنگھی سے سٹریٹ کرنے کا عمل پانچ منٹ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ بالوں کے Wave

کو چیک کرنے کیلئے Strand Test بھی کر سکتے ہیں اس کیلئے بالوں کی ایک لٹ لے کر اپنی

انگلی پر بل دے کر چھوڑ دیں اور آہستہ سے کھینچیں اگر بال سیدھی حالت میں واپس آجاتے

ہیں ۔ تو سمجھیں کہ بال مکمل طور پر پراسس ہو چکے ہیں۔ اس تمام پراسس میں احتیاط سے

چیک کرلیں کہ اگر بالوں کا کوئی حصہ (wavy) رہ گیا ہے تو سلیک اینڈ شائن ری بانڈنگ کریم

دوبارہ لگائیں۔

05.jpg

واش اینڈ بلو ڈرائی

بالوں سے کریم اچھی طرح دھو کر ناکل لیں۔ اس مقصد کیلئے بالوںکو کم ازکم 10 منٹ تک

دھوئیں اور بالوں پر سلیک اینڈ شائن کنڈیشنر لگا کر 3 سے 5 منٹ تک چھوڑ دیں۔ پھر پانی

سے دھولیں۔ بالوں کو تولئے سے خشک کرلیں اور ایک سے دو ہیئر بیوٹی کیپسول لگائیں اور

ہیئر ڈرائیر سے خشک کرلیں

06.jpg

آئرننگ

کیو نے سرامک آئرن کو 150 سے 180 سنٹی گریڈ ٹمپریچر پر سیٹ کرلیں، بالوں کے چار

سیکشن بنالیں۔ گردن کی پشت والے بالوں سے پتلے پتلے سیکن لے لیں اور جڑوں (Roots)

سے آئرننگ کرتے ہوئے آہستہ آہستہ بالوں کے آخری سروں تک جائیں ہر سیکشن پر چھ سے

آٹھ مرتبہ آئرن کریں۔ یاد رکھیں کہ اس وقت تک آئرن کریں کہ بال سیدھے ہو جائیں۔

سلیک اینڈ شائن ری بانڈنگ کنڈیشنر کے استعمال کی وجہ سے بھاپ اٹھتی محسوس ہو

نوٹ:آئرن کو تین سیکنڈ سے زیادہ ایک جگہ پر نہ رکھیں۔

سکتی ہے۔ لیکن یہ بالوں کیلئے نقصان دہ نہیں۔

07.jpg

نیو ٹر لائزنگ

بالوں کے ویسے ہی چار سیکشن بنا کر کیو نے فکسنگ بام گردن کے پشت والے حصے پر لگانا

شروع کریں اور باری باری تمام سیکشن پر لگائیں۔ فکسنگ بام لگاتے ہوئے بالوں کو نیچرل فال

پر کنگھی کریں اور دومنٹ سے زیادہ کنگھی نہ کریں فکسنگ بام کا کم از کم پراسینگ ٹائم آٹھ

منٹ اور زیادہ 20 منٹ ہے اگر ری بانڈنگ کریم کو 40 منٹ دیئے ہونگے تو اس کا آدھا ٹائم یعنی

فکسنگ بام کو 20 منٹ دیں گے۔

08.jpg

واشنگ اینڈ کنڈیشننگ

بالوں کو اچھی طرح پانی سے دھوئیں۔ پھر کیو نے سلیک اینڈ شائن ری بانڈنگ کنڈیشنر

لگائیں۔ تین سے پانچ منٹ بعد پانی سے دھولیں۔ پھر بالوں کو ٹاول ڈرائی کرکے دو ہیئر بیوٹی

کیپسول لگائیں اور ڈرائیر سے خشک کرکے بعد میں (Thermal Protector) لگا کر آئرن کرلیں۔

اور پھر بالوں پر بریلینٹ گلوس سپرے (Brilliant Gloss Spray) کریں۔

09.jpg

ری بانڈنگ مینٹینینس پراڈکٹس

کیو نے کیئر لائن وائٹل نیو ٹریشن شیمپو

(Keune Care Line Vital Nutrition Shampoo)

کیو نے سلیک اینڈ شائن ری بانڈنگ کنڈیشنر

(Keune Sleek and Shine Rebonding Conditioner)

کیو نے کیئر لائن انٹینسو ہیئر ریپئر

(Keune Care Line Intensive Hair Repair)

010.jpg

ری بانڈنگ کے بعد خصوصی احتیاط

ری بانڈنگ کے بعد 72 گھنٹوں تک بالوں کو دھونا نہیں۔

بالوں کو کان کے پیچھے بھی نہیں کرنا اور نہ ہی بال باندھیں گے یعنی بالوں کو نیچرل فال پر

کھلا چھوڑ دیں

011.jpg

ری بانڈنگ سے سٹائل

بالوں کی ری بانڈنگ سے آپ کو ملیں انتہائی سیدھے (Straight) خوبصورت بال جن کی بدولت

آپ نظر آئیں سٹائلش ، پُرکشش اور باوقار


Share this Product


More from this collection

Sale

Unavailable

Sold Out